لباس تن سے اتار دینا
کسی کو بانہوں کا ہار دینا
پھر اس کے جذبوں کو مار دینا
اگر محبت یہی ہے جاناں!
تو معاف کرنا، مجھے نہیں ہے
کسی کو لفظوں کے جال دینا
کسی کو جذبوں کی ڈھال دینا
پھر اسکی عزت اچھال دینا
اگر محبت یہی ہے جاناں!
تو معاف کرنا، مجھے نہیں ہے
سجا رہا ہے ہر اک دیوانہ
خیالِ حسن و جمالِ جاناں
خیال کیا ہیں، ہوس کا طعنہ
اگر محبت یہی ہے جاناں!
تو معاف کرنا، مجھے نہیں ہے